13 جنوری، 2012، 10:53 PM

ترکی

ترکی نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسی کی پیروی کرنے سے انکار کردیا ہے

ترکی نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسی کی پیروی کرنے سے انکار کردیا ہے

مہر نیوز-13 جنوری 2012ء: ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی امریکہ کی یکطرفہ اور غیر منطقی پالیسیوں کی پیروی کرنے کا پابند نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے آر ٹی ٹی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان سلجوق اونال نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی امریکہ کی یکطرفہ اور غیر منطقی پالیسیوں کی پیروی کرنے کا پابند نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ترکی ایران کے تیل کے شعبہ میں پابندی عائد کرنے امریکہ کا اتباع نہیں کرےگا ہم صرف ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کے اقدامات کی پیروی کریں گے۔

 

ادھر روسی وزارت خارجہ نے بھی امریکی پابندیوں کو شکست خوردہ اور ناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کے اقدام غیر منطقی ہیں۔

News ID 1508834

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha